ڈیرہ بگٹی (بلوچستان): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

مورخہ: 06 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور مرکز سے آئے ہوئے علامہ مفتی ممتاز حسین صدیقی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور، محمد طیب ضیاء مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن تنظیمات، سیف اللہ بھنگر زونل ناظم تحریک، معروف نعت خواں محمد شکیل قادری، علامہ منظور احمد عباسی الحسینی، علامہ محمد ارشد سعیدی، علامہ نسیم احمد حسینی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

تقریب میں قائدین و کارکنان میں حاجی محمد عارف صدر تحریک منہاج القرآن سوئی، حاجی فیض محمد حسینی امیر تحریک سوئی، جمیل اسلم صدیقی ناظمِ مالیات تحریک منہاج القرآن سوئی، گل گوہر بگٹی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سوئی اور عاشق حسین نوشاہی، اشفاق احمد سومرو، محمد ارشد ناز، خواجہ خان، حافظ عبدالجبار، محمد یونس بگٹی، سچل خان حسینی، عبدالغنی، ملک عبدالحفیظ، یحییٰ خان، یاسر علی، صادق آباد سے آئے ہوئے محمد بشیر اور دیگر کارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر درود و سلام کی صداؤں میں کیک کاٹا گیا اور علامہ مفتی ممتاز احمد صدیقی نے شیخ الاسلام کی درازئ عمر اور صحت سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top