پیرس: ڈاکٹر قادری کے فیصلوں کو تقویت پہنچانے کے لیے ہر محب وطن شخص کو اپنے حصے کا دیا خود جلانا ہوگا۔ منظور حسین بھٹی

مورخہ: 12 مارچ 2015ء

پیرس (اےکے راؤ) منہاج القرآن کلیشیی صوبہ کے صدر اور کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک کلیشی صوبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی حقیقی جمہوریت کی بحالی کی تحریک اور اسلام آباد دھرنے نے ہر خاص و عام کو ویژن دیا ہے اور لوگوں میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے آگاہی آئی ہے، اور ایک بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کا دست بازو بن کر ملکی مفادات کی دھجیاں اڑانے والے حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالنے کے لیے تیار ہے۔ منظور بھٹی کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کا ویژن پاکستان اور امت مسلمہ کی عزت و وقار کی بھالی کا علم بردار ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انقلابی لیڈر ہیں جو حالات کی نبض پر ہاتھ رکھ کر آنے والی نسلوں کے مفادات اور ملک کے استحکام کیلئے فیصلے کرتے ہیں۔ ڈاکٹر قادری کے فیصلوں کو تقویت پہنچانے کے لیے ہر محب وطن شخص کو اپنے حصے کا دیا خود جلانا ہوگا۔ اور ہم کل سے اپنے علاقے میں بنیاد اجتماعی طور پر پاکستان عوامی تحریک کلیشی صوبہ کے قیام کی صورت میں رکھیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک فرانس کی ذیلی تنظیم کلیشی صوبہ کے قیام کی تقریب کل شام 8 بجے بلال ہال میں منعقد ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top