عمر ریاض عباسی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

مورخہ: 12 مارچ 2015ء

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں علما کرام، نعت خواں حضرات کے علاوہ ملک فخر زمان عادل، غلام علی خان، عرفان طاہر، منظور ملک، زمان مغل، علمدار حسین اور دیگر اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے کہا کہ ایصال ثواب کی نیت سے کوئی بھی نیک عمل کیا جائے تو اس کا ثواب مرحوم کو پہنچتا ہے، والدین کے فوت ہونے کے بعد اولاد کا کام ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لئے محافل کا انعقاد کرے۔ ملک فخر زمان عادل نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت ہی حقیقت میں اطاعت الہی ہے۔ اس موقع پر عمر ریاض عباسی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top