تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما ملک فضل حسین کی ساس رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

مورخہ: 14 مارچ 2015ء

ڈاکٹر طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری و دیگرکا اظہار افسوس

لاہور (14 مارچ 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ملک فضل حسین کی ساس (خوش دامن) قضائے الٰہی سے چکوال میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ پچھلے کچھ دنوں سے شدید علیل تھیں۔ مرحومہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحومہ نیک اور پرہیز گار خاتون تھیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ملک فضل حسین و دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، ڈاکٹر حسین محی الدین القادری، ڈاکٹر رحیق عباسی، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک اور پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ قائدین نے مرحومہ کے وصال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرکزی جامع مسجد منہاج القرآن میں مرحومہ کے بلندی درجات اور بخشش و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top