پاکستان عوامی تحریک مسیحی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے، سہیل احمد رضا
قائد اعظم کے پاکستان کو لہو لہان کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا
قومی سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والے اس دھرتی کے بیٹے تھے
سہیل احمد رضا کی مسیحی رہنماؤں سے ملاقات، ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا
لاہور (15 مارچ 2015) منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ لاہور یوحنا آباد کے گرجا گھروں میں دہشتگردی کی بد ترین کارروائی کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے لاہور کا اس سانحہ کوپاکستان کی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والے اس دھرتی کے بیٹے تھے۔ سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماؤں بشپ آف لاہور عرفان جمیل، جے سالک، ایم پی اے طارق گل فادر جیمز چنن، ڈاکٹر مجید ایبل، پادری شاہد معراج اور پادری چمن سردار سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماؤں کو بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک مسیحی برادری کے غم میں بربر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو لہو لہان کرنے والے درندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔ سہیل احمد رضا نے دہشت گردی سے متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ کیا اور متاثرین و مسیحی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست پاکستان غیر مسلموں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی ذمہ دار ہے حکومت کی پے در پے ناکامیوں سے پاکستان کا تشخص بری طرح مجروح ہو رہا ہے اس لئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اب ناگزیر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم و ملک کے ساتھ مخلص ہوتے تو دہشت گردوں کو رعائت دینے کی بجائے انکی دائمی خاتمے کیلئے قوم کو اعتماد میں لے کر بلا تاخیر عملی اقدامات کرتی ۔
تبصرہ