ڈاکٹر رحیق احمد عباسی آج بارسلونا پہنچیں گے، شام 4:30 بجے کاسا دیل مار میں خطاب کریں گے

مورخہ: 14 مارچ 2015ء

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یوم پاکستان کے سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک سپین کے تحت ہفتہ 14مارچ 2015ء کو CasadDelMar میں ہونے والے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیے آج بارسلونا پہنچیں گے، پاکستان عوامی تحریک سپین کے سینئر عہدیداران کی طرف سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ بعد ازاں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے کارکنان کی طرف سے بھی ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پاکستان عوامی تحریک سپین کی نو منتخب ایگزیکٹو کی خصوصی دعوت پر بارسلونا (سپین) آرہے ہیں، 14مارچ 2015ء بروز ہفتہ کی سہ پہر 4:30 بجے کاسا دیل مار CasaDelMar میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے اور خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گے۔ کانفرنس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بارسلونا سپین کی پاکستانی اور مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بارسلونا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں پیرس روانہ ہو جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top