فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پہلا احتجاجی مظاہرہ 24 مارچ بروز منگل ہو گا

مورخہ: 16 مارچ 2015ء

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی 63، 64 کے اہم اجلاس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جو ظلم ہوا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ماڈل ٹاؤن میں لاشیں گرانے والے نامعلوم دہشت گرد نہیں بلکہ جانے پہچانے چہرے ہیں، انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہر شہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، پہلا مظاہرہ 24 مارچ بروز منگل 11 بجے دن کو فیصل آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں محمد ارشدگجر، جاوید انصاری، رانا حفیظ، چوہدری اقبال، حسن رضا، عبدالمالک گل، شوکت گجر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے طاقت کے زور پر انصاف کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدارانہ تفتیش کا آغاز نہیں ہونے دیا جا رہا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پولیس دن دیہاڑے لاشیں گرائے اور پھر مقتولوں کی ایف آئی آر بھی درج نہ ہونے دی جائے۔ ظلم کا نظام بدلنے کیلئے پہلے بھی جان کے نذرانے دیے آئندہ بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top