ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی ماہ ربیع الاول میں مرکزی سالانہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 4 جنوری 2015 بروز اتوار بعد از نماز ظہر انچھن سٹی کے ایک وسیع ہال میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت امیر منہاج ایشین کونسل محمد جمیل قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ محمد رضا قادری ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹرشیواونسن ساؤتھ کوریا نےکیا۔ عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں پورے ملک سے سیکڑوں عشاقان رسول نے شرکت کی جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین موجود تھے، ساؤتھ کوریا کی بزنس کمیونٹی نے بھی محفل بھرپور شرکت کی۔ پورا ہال مختلف عنوانات پر لکھے ہوئے بینرز اور قمقموں سے سجا ہوا تھا۔ محفل میں شیخ السلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا سٹال بھی موجود تھا۔

پرگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جبکہ ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے نعت خوانان حضرات نے بارگاہ رسالت میں مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، خصوصاً منہاج بوسان سے محمد بابر، انچھن سے محمد اشفاق قادری اور شیواآنسن سے مردان علی قادری نے خصوصی نعت پیش کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض حافظ محمد طاہر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا اور معاون میاں محمد اشرف نے فرائض انجام دئیے۔

اس موقع پر صدارتی خطبہ دیتے ہوئے محمد جمیل قادری نے شرکا کو بھرپور پیغام دیتے ہوئے منہاج القرآن کی پوری دنیا پر کی جانے والی خدمات کا تذکرہ کیا اور اظہار تشکر کرتے ہوئے تمام معزز مہمان گرامی قدر اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا قادری نے ولادت کی خوشی کیوں اور وصال مبارکہ کا غم کیوں نہیں کے عنوان سے پرمعزز دلائل دیئے اور میلاد منانے کی شرعی حیثیت کے حوالےسے روشنی ڈالی۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساؤتھ کوریا میں رہتے ہوئے بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد ہے اور منہاج القرآن اسی پیغام کو دنیا میں عام کر رہا ہے۔ آئیے ہم اس مشن کا دست و بازو بن کر اس شمع کو روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کے حال پر رحم فرمائے۔ (آمین)

نماز عصر کی ادائیگی کے فورا بعد معزز مہمانان کو منہاج القرآن کا لکھا ہوا درود پاک تحفہ میں دیا گیا۔ پروگرام کے آخر پر امیر منہاج ایشین کونسل نے خصوصی دعا فرمائی۔ دعا میں پوری اُمت مسلمہ اور خاص طور پر پاکستان کے بحران زدہ حالات کیلئے دعا کی گئی اور خصوصی التجا کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ آخر پر درودوسلام اور ضیافت میلاد پیش کیے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top