بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ امن تقریبات میں 50 کالجز کے طلباء و طالبات کی شرکت

مورخہ: 17 مارچ 2015ء

تحریک منہاج القرآن نے علم کے فروغ میں قابل فخر قومی کردار ادا کیا: ڈاکٹر ولید اقبال
‎650 سکول، کالجز کا قیام اور سوا لاکھ طلباء و طالبات کو جدید تعلیم دینا ڈاکٹر طاہرالقادری کا عظیم کارنامہ ہے
حکمران قومی پیسہ عالیشان یونیورسٹیوں کی تعمیر پر خرچ کرتے تو خوشی ہوتی: جی ایم ملک‎

لاہور (17 مارچ 2015) بزم منہاج کے زیر اہتمام انٹر کالجز تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، تیسرے روز کی تقریبات کے مہمان خصوصی حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے نواسے ڈاکٹر ولید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے علم کے فروغ میں قابل فخر قومی کردار ادا کی۔ اپنی مدد آپ کے تحت 650سکولوں اور کالجز کا قیام ڈاکٹر طاہرالقادری کی علم دوست شخصیت کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سکولوں اور کالجز کے 40 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا 600 صفحات کا ڈاکومنٹ نسل انسانی کی خدمت ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داران بالخصوص اینکرز اپنے مہمانوں کی فہرست میں نوجوان طلباء و طالبات کو بھی شامل کریں، پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے جدید فکر اور نئی نسل کو راستے دینا ناگزیر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم ملک نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ سے زیادہ پالیسی سازی میں شمولیت چاہیے، تعلیم پر 3 سالوں میں اتنا ترقیاتی بجٹ خرچ نہیں کیا جاتا جتنا میٹرو بس کے ایک سالہ منصوبے پر خرچ کر دیا جاتا ہے۔ اگر حکمران عالیشان یونیورسٹیاں اور کالجز کی تعمیر پر خزانے کے کھربوں روپے خرچ کرتے تو ہمیں خوشی ہوتی۔ قوم پوچھ رہی ہے کہ دانش سکول کے عالیشان منصوبے کہاں گئے؟ انہوں نے کہا کہ نئی نسل سے مذاق کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ دوسرے دن کی تقریبات میں پاکستان بھر سے 50 کالجز کے طلباء و طالبات نے حصہ لی۔ معروف نعت خواں اختر حسین قریشی، سرور نقشبندی اور افضل نوشاہی نے ہدیہ نعت پیش کر کے سماں باندھ دی۔ دوسرے دن نعت خوانی اور انگریزی میں تقریر کرنے کے مقابلے ہوئے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ولید اقبال نے نوجوان طلباء و طالبات کے فن خطابت کو سراہا اور کہا کہ علامہ محمد اقبال نوجوانوں میں ایسا ہی جذبہ اور فکر پروان چڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے۔ تقریب سے مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر شبیر جامی، پروفیسر سید وجاہت، جی ایم ملک، افضل نوشاہی، اختر حسین قریشی، سرور صدیق، سہیل احمد نے خطاب کی۔ ہفتہ تقریب کے منتظمین میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کامران صدیق نوری، صابر حسین نقشبندی، الطاف سلطانی، ذیشان طاہر شامل ہیں۔ آج 18 مارچ تیسرے دن کی تقریبات میں لاہور کے 20 کالجز کے طلباء و طالبات شرکت کرینگے اور اردو تقریری مقابلے ہونگے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top