فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن پی پی 69 کے سرپرست ارشد خان لودھی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

مورخہ: 17 مارچ 2015ء

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ دنیا چند روزہ ہے آخر انسان کو اپنے رب کی طرف لوٹ جانا ہے، قبر کی زندگی برزخی زندگی ہے یہ زندگی اسی کی کامیاب گزرے گی جس کے سینے میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت موجزن ہوگی اور آخرت اس کی حسین ہوگی جو مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوگا۔ ہمیں اس دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے جو دائمی اور ابدی زندگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 69  کے سرپرست ارشد خان لودھی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، میاں عبدالقادر، میاں امجد قادری، غلام محمد قادری، کاشف خان لودھی، جعفر حسین گجر، ملک الیاس، رانا رب نواز انجم، خالد رفیق سندھو، ملک سرفراز قادری، یعقوب قادری، ظفر اقبال کے علاوہ فیصل آباد کی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ارشد خان لودھی مرحوم نیک، صالح، عاشق رسول اور تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے اور انہوں نے پوری زندگی منہاج القرآن کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران جنہوں نے بے گناہ نہتے کارکنوں کا قتل عام کیا قانون کی گرفت سے باہر ہیں اور وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد میں ملوپ حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہ قاتلوں کی عدم گرفتاری اورمتنازعہ JIT کے خلاف احتجاجی ریلی 24 مارچ بروز منگل 11 بجے دن کو ہوگی۔ آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top