پنجاب حکومت حامد رضا کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ واپس لے، خرم نواز گنڈا پور

مورخہ: 17 مارچ 2015ء

ن لیگ اپنی جماعتی سیاست کو قومی ایکشن پلان سے الگ رکھے، عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس

پاکستان عوامی تحریک کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیر صدار ت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پر ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت درج کئے جانے والے مقدمے کو پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اسکی الفاظ میں شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ حکمران جماعت اپنی سیاست کو قومی ایکشن پلان سے الگ رکھے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ حامد رضا دہشت گردی کے خلاف بولنے والی سب سے مضبوط آواز ہے۔ یہ مقدمہ ایک سابق صوبائی وزیر قانون اور دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کہنے پر درج ہوا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت حامد رضا پر درج مقدمہ فی الفور واپس لے اور ہوش کے ناخن لے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top