نیلسن: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام دہشت گردی کے خلاف سیمینار

مورخہ: 18 مارچ 2015ء

دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک یوکے کے زیراہتمام نیلسن لینکاشائر میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی کمیونٹی اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں لوکل پولیس اور مختلف ایم پییز بھی شامل تھے۔ اس سیمنار کے انعقاد میں اہم کردار پاکستان عوامی تحریک یوکے کی کنوینئیر مس سحرش اسماعیل نے ادا کیا۔

سیمینار میں شرکت کے لیے بریڈ فورڈ سے خصوصی طور پر ممبر پارلیمنٹ جارج گیلووے نے شرکت کی۔ جارج گیلووے نے اپنے لیکچر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف آپ کے فتوی کو سراہتے ہوئے اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کی اور اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفسن نے بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب حکومت کی سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور امید ظاہر کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

نیلسن کے ممبر پارلیمنٹ اظہر علی نے دہشت گردی کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک یوکے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے دنیا بھر کو لوگوں کے ذہنوں پر اثر ڈالا ہے اور ایسے سیمینا ر وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اس موقع پر لندن سے تشریف لائے ہوئے نوجوان عمر نوید نے بھی اس اہم موضوع پر اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ دہشت گردی ایک کینسر کی مانند ہے جسکا علاج اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کینسر زدہ حصہ کو کاٹ کر الگ نہ کردیا جائے تاکہ سوسائٹی میں امن قائم رہ سکے۔

ابو احمد الشیرازی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتوی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس وقت یہ فتوی دنیا کے بعض تعلیمی اداروں میں اسلام کے موضوع پر نصابی کتب میں بھی شامل ہے۔

پاکستان عوامی تحریک یوکے کی مرکزی کوآرڈینیٹر مسز جبین نوید نے جہاد اور اس کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کے مغرب نے جہاد کے غلط مطلب اخذ کیے ہیں جہاد اور دہشت گردی دو مختلف چیزیں ہیں جب تک ہم ان کے حقیقی معنی سے نئی نسل کو روشناس نہیں کرائیں گے اس وقت تک شدت پسندی کا تدارک ممکن نہیں گا۔

پروگرام کے آخر میں ہارون راٹھور نے سامعین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی پاکستان آرمی کو آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی پر زبردست خراجِِ تحسین پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top