اٹلی: منہاج القرآن یوتھ لیگ ریجوایملیا مودنہ کی تنظیمِ نو

مورخہ: 17 مارچ 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ناظم حافظ محمد اقدس شہزاد کی زیرِ صدارت اجلاس میں ریجوایملیا مودنہ کے رفقاء کی مشاورت سے آئندہ دوسال کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تنظیمی عہدیداران کا انتخاب کیاگیا، جس میں وقاص ارشد بٹ کو صدر، مدثر رحمان کو نائب صدر، ذیشان جاوید کو ناظم، بلاول علی کو نائب ناظم، احمد علی کو ناظم لائبریری، کاشف سلطان کو ناظم نشرواشاعت، طیب سجاد کو نائب ناظم نشرواشاعت، عاصم محمود کو ناظم دعوت و تربیت، اویس شہزاد کو ناظم شوشل میڈیا، کاشف یعقوب کو ناظم مالیات، عامر شہزاد کو نائب ناظم مالیات اور محمد بلال ناظم مجلسِ درود شریف کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، جبکہ پانچ رکنی کنویر باڈی میں آصف سلطان، محمد ریحان، یاسر سلطان، اویس محمود اور زوہیب ارشد اور کارپی کے نوجوان شامل تھے۔

اس موقع پر حافظ محمد اقدس شہزاد کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا اولین مقصد نوجوانوں کی سیرت و کردار کو اس طرح تعمیر کرنا ہے کہ وہ دنیا کی امامت و قیادت کا فریضہ ادا کرسکیں اور معاشرے سے باطل، طاغوتی، استحصالی اور ظلم پر مبنی نظام کا خاتمہ کردیں۔ ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں بالآخر پر امن مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو جائے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نومنتخب صدر اشرف بٹ نے منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اجلاس کا اختتام علامہ غلام مصطفیٰ مشہدی کی خصوصی دعا پر ہوا۔

رپورٹ: محمد وقاص بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top