چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ شکیل چغتائی کی یورپی ممالک میںPAT کے نامزد صدور کو مبارکباد

مورخہ: 15 مارچ 2015ء

جرمنی (APNA انٹرنیشنل/ بیوروچیف) برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یک یورپ، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برائے یورپ، چیئرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوزایجنسی، محمد شکیل چغتائی نے یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی اور مختلف صدور کی نامزدگی پردلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یورپ میں ایک طویل عرصہ کے بعد PAT کے فعال ہونے پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس انقلابی فیصلہ پر ڈاکٹر طاہرالقادری اور مرکزی قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کارکنوں اور رفقاء کے صبر کا زمانہ ختم ہوا اور اب ان شاءاللہ پاکستان عوامی تحریک یورپی ممالک میں قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبرومندانہ، مدبرانہ، جرات مندانہ، جمہوریت پسندانہ، صلح کن اور دور اندیش قیادت کے سائے تلے کامیابیوں کی ایک نئی داستان رقم کرے گی۔ اللہ تعاٰلی ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ ‘‘

انہوں نے یورپی ممالک میںPAT کے نئے صدور کی نامزدگی کو بروقت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ان اقدامات سے یورپ میںPAT کی رکنیت سازی اور اسکا پیغام پہنچانے میں آسانی ہو گی، جسکے بعد PAT کو یورپی سطح پر منظم کرنا دشوار نہ ہوگا۔ میں تمام عرصہ تحریک منہاج القرآن کے قائدین کو اسکی افادیت کا قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہا اور قائد انقلاب سے ہر ملاقات میں یہ میری پہلی درخواست تھی۔ جسکا پورا ہونا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ میں اس کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور جملہ مرکزی قائدین کا شکر گزار ہوں۔‘‘

’’میں اس پُرمسرت موقعہ پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مستقبل کی کٹھن راہوں پر چلنے کے لئے آپکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے آپکا انتخاب کیا ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ آپ اس اعتماد پر پورے اتریں گے اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی، جمہوری اور عوامی منشور کو ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے روشناس کرتے ہوئے انہیں PAT میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ میں آپکی کامیابیوں کا منتظر اور آپکے لئے دعا گوہوں۔ اللہ آپکا مددگار ہو۔ آمین۔ ‘‘

یہ باتیں چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی نے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے یورپی ممالک میںPAT کے نامزد صدور کو خیر سگالی کا پیغام روانہ کرتے ہوئے کہیں، جن میں آسٹریا کے خواجہ محمد نسیم، ڈنمارک کے محمد عامر فاروق، سپین کے محمد اقبال چوہدری، فرا نس کے چوہدری محمد اسلم، یونان کے غلام مرتضیٰ قادری، ناروے کے محمد افضل انصاری، برلن، جرمنی کے غلام سرور مہر اور اٹلی کے چوہدری ساجد محمود شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top