کالج آف شریعہ میں ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز مقابلہ حسن نعت اور انگلش تقریر
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز مقابلہ حسن نعت اور انگلش تقریر منعقد ہوا، جس میں مختلف کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مفتی اقبال چشتی ناظم جمیعت علماء پنجاب، بیرسٹر ولید اقبال اور حسان منہاج افضل نوشاہی تھے، علاوہ ازیں کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز کے وائس پرنسپل پروفیسر ممتاز الحسن باروی، مفتی پاکستان مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، شیخ الغۃ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، ایڈمنسٹریٹر کرنل راجہ فضل مہدی، HOD عریبک شریعہ کالج ممتاز احمد سدیدی اور شریعہ کالج کے جملہ اساتذہ کرام بھی شریک تھے۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمر فاروق شاہ اور محمد ذیشان نے سرانجام دیے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ مقابلہ حسن قرات میں جیوری کے فرائض اختر حسین قریشی، سرور صدیق اور قاسم مدنی، جبکہ مقابلہ انگلش تقریر میں مجیب الرحمن، سید وجاہت علی علوی اور فوزیہ عزیز نے سرانجام دیے۔ مقابلہ حسن قرات میں سمن آباد کی طالبہ مس آمنہ، جی سی یونیورسٹی کے طالب علم محمد شہزاد، گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن کالج کے طالب علم نوازش علی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مقابلہ انگلش تقریر میں کالج آف شریعہ کے طالبعلم حسن شیر، جی سی یونیورسٹی کے طالبعلم اور کالج آف شریعہ کے طالبعلم سید شفاقت شاہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ کالج آف شریعہ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پوزیشن سےwithdraw کیا۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے اور مقابلے کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
تبصرہ