ہماری جدوجہد معیاری تعلیم، صحت اور انصاف سب کے لیے ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

مورخہ: 19 مارچ 2015ء

انٹرا کالجز مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب، طلباء میں انعامات تقسیم کیے

لاہور (19 مارچ 2015) صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے بزم منہاج کے زیراہتمام انٹرا کالجز مقابلوں کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسندانہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اختتامی سیشن میں تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے صرف امن کی تعلیم دی اور نوجوانوں کو دوسروں کیلئے جینے کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 1972ء سے انقلاب کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی عملی صورت ان شاء اللہ تعالیٰ ہم بہت جلد دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کوالٹی ایجوکیشن فار آل، ہیلتھ فار آل اور جسٹس فار آل اور قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی اور صوابدیدی کلچر نے نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ کرپٹ اور حادثاتی لیڈر شپ کی وجہ سے عوام کا جمہوریت اور ریاست سے رشتہ کمزور ہوا۔ ہم اس رشتے کو مضبوط بنانے کیلئے آخری حد تک جائینگے اور اس جدوجہد میں جان و مال کی قربانیاں کوئی بڑی بات نہیں ہو گی۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کوئی قیمت لگانا دور کی بات ان سے علمی، روحانی اور اخلاقی تربیت حاصل کرنے والے کسی کارکن کی بھی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا۔ انقلاب کا سفر جاری ہے انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔‎

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top