فیصل آباد: ملک میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں کی بادشاہت قائم ہے: میاں کاشف محمود

مورخہ: 20 مارچ 2015ء

فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں کی بادشاہت قائم ہے۔ پچھلی کئی دہائیوں سے ملک میں جمہوریت کے ساتھ بدترین مذاق کا سلسلہ جاری ہے۔ حکمران پاکستان میں غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے کا مسلسل جرم کر رہے ہیں، جس کے باعث جمہوریت مذاق بنی ہوئی ہے۔ ملک عدم استحکام، بدترین دہشت گردی اور لا قانونیت کی زد میں ہے، جبکہ عوام بنیادی حقوق کو ترس گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 65  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا رب نواز انجم، محمد رفیق قادری، حاجی بوٹا گجر، صوفی لیاقت علی، ظہورالحسن اور غلام مرتضیٰ بھی موجودتھے۔

میاں کاشف محمود نے کہا کہ قوم کی زبوں حالی پر ہر پاکستانی پریشان اور دل گرفتہ ہے۔ پاکستان کا یہ زوال صالح اور باکردار قیادت سے محرومی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسلوں کا مقدر بدلے اور آنے والے ہم سے بہتر پاکستان میں زندگی گزاریں تو موجودہ فرسودہ نظام کو بدلنا ہو گا۔ اگر حکمرانوں نے اپنی موجودہ روش کو نہ بدلا تو سیاسی و معاشی طور پر کمزور امت دنیا میں مزید بے حیثیت بنا دی جائے گی اور امت مسلمہ کی آئندہ نسلیں اپنے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top