عوامی تحریک 24 مارچ کو فیصل آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی‎

مورخہ: 23 مارچ 2015ء

ریلی میں ہزاروں کارکن، مذہبی جماعتیں، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہونگے
قاتلوں کو معاف کریں گے نہ اب انصافکا خون ہونے دیں گے، خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال

لاہور (23 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک 24 مارچ کو فیصل آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف بہت بڑی اجتماجی ریلی نکالے گی۔ ریلی میں ہزاروں کارکن مذہبی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ احتجاجی ریلی کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شہداء کا بہنے والا لہو اور قاتلوں کی گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے مناظر آنکھوں اور سماعتوں میں محفوظ ہیں۔ قاتلوں کو معاف کرینگے اور نہ ہی اب انصاف کا خون ہونے دیں گے اور حکمرانوں کی بھی یہ بھول ہے کہ وہ اقتدار کے نشے میں 14 بے گناہوں کا خون پی جائیں گے، انہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے قاتل حکمرانوں کی نحوست کی وجہ سے ہر طرف بے برکتی اور بے چینی ہے۔ بے برکتی اور بے چینی کے یہ بادل شہداء کو انصاف ملنے سے چھٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قصاص لینے کیلئے آخری حد تک جائینگے اور کسی کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔ اجلاس میں صوبائی صدر بشارت جسپال، ناظم اعلی تنظیمات شیخ زاہد فیاض، فیاض وڑائچ، رانا محمد ادریس، میاں عبد القادر، رانا سلیم، غلام محمد نے شرکت کی۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہی بنائے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری نہیں کر رہی، کیونکہ اس رپورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے جج سید باقر نجفی نے سانحہ کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھہرایا ہے اورہم رپورٹ کی کاپی حاصل کرنے کیلئے 2ماہ سے عدالت میں ہیں، یہاں بھی پنجاب حکومت رپورٹ کی کاپی دینے سے بچنے کیلئے حیلوں ہتھکنڈوں سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی احتجاجی ریلی میں شریک ہو کر فیصل آباد کے عوام ثابت کریں گے کہ وہ ظالموں، قاتلوں کے نہیں مظلوموں کے ساتھی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top