صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف مقدمہ بازی بند کی جائے: عوامی تحریک
پنجاب حکومت اپنی غلط حرکتوں سے دہشت گردی کی جنگ کو نقصان پہنچانا
چاہتی ہے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں: خرم نواز
گنڈاپور
لاہور (26 مارچ 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف مقدمہ بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی غلط حرکتوں کی وجہ سے دہشت گردی کی جنگ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اور ان کی جماعت دہشت گردی کے خلاف بڑا واضح موقف رکھتی ہے مگر فیصل آباد کے ایک بدنام زمانہ ’’برطرف وزیر‘‘ کے ایما پر صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا درود والی شخصیت کا لخت جگر ہے مگر بارود والا ن لیگ کا حمایتی گروپ اقتدار کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور محب وطن اور اسلام پسند شخصیات کے خلاف مقدمات واپس لیں۔
تبصرہ