کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

مورخہ: 30 مارچ 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام الطاہر ہاؤس سالمیہ سٹی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد قاسم منیر قادری نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت صوفی تنویر احمد، محمد آصف، محمد رفیق، اویس چیمہ، محمد اسحاق، محمد شہباز اور عبد الروف بھٹی نے حاصل کی۔ لٹل سٹارز میں محمد بلال منیر قادری، محمد عبداللہ اصغر، محمد طلحہ چوراہی، محمد احمد چوراہی، محمد عثمان چوراہی، اور محمد زوہیب کاشف نے ملی نغمہ پیش کیا۔ تقریب میں نقابت کے فرائض شاہد حمید نے ادا کیے۔ اس موقع پر شاہد طفیل نے قرارداد پاکستان کے تناظر میں موجودہ حالات میں تحریکی ذمہ داریوں پہ مدلل روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر صلاۃ و سلام کی گونج میں کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top