واہ کینٹ: پاکستان عوامی تحریک کینٹ بورڈ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے میدان میں آ گئی

مورخہ: 30 مارچ 2015ء

واہ کینٹ / ٹیکسلا: واہ کینٹ کے کینٹ بورڈ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پاکستان عوامی تحریک میدان میں آ گئی ہے، اس سلسلہ میں حلقہ نمبر 2 سے رستم خان، حلقہ نمبر 4 سے افتخار احمد اعوان، حلقہ نمبر 6 سے حاجی محمد زمان، حلقہ نمبر 7 سے رئیس اعظم، حلقہ نمبر 8 سے عشرت علی اور حلقہ نمبر 10 سے حاجی ملک زمرد خان انتخابات لڑیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید گفتار حسین شاہ (ایڈووکیٹ) نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک میں کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے اور ملک میں امن و سلامتی کی فضاء لانا چاہتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کی فلاح و بہبود کا جذبہ لے کر میدان میں آئی ہے اور منزل انقلاب کے حصول کے لیے مختلف محاذوں سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے الیکشن سے باہر رہ کر بھی کام کر لیا ہے اور اہم مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو حقوق کا شعور دیا، اور باطل کے خلاف آواز بلند کرنے کی جرات پیدا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ عوامی نمائندے اپنا اعتبار کھو چکے ہیں اور عوام میں مایوسی عام ہو چکی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فقط اسی لیے میدان میں آئی ہے کہ عوام کا کھویا ہوا اعتبار بحال کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top