منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کی صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کی مذمت

مورخہ: 17 مارچ 2015ء

منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کے سابق صدر چوہدری منیر احمد گجر اور منہاج القرآن سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری محمد ارشد گجر نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا یہ حکومت پنجاب کی انتقامی کاروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومت پنجاب اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور فِل فور ایف آئی آر واپس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا نے ہمیشہ دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ اور امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top