یونان: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام حلف برداری و یوم پاکستان کی تقریب
پاکستان عوامی تحریک یونان کی حلف برداری و یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں یونان کی تنظیم کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی کی نو منتخب باڈی نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ مشن اور پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور پاکستان میں انقلاب کے لیے قائد کے خواب کی تعبیر کے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گے۔
اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک یونان نے کہا کہ اس ملک کو بنانے کے لیے ہمارے آباؤاجداد نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں، تب جاکر ہم نے وطن عزیز پاکستان حاصل کیا ہے جبکہ ہمارے نااہل حکمران وطن عزیز کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور اپنے مفاد کی خاطر وطن عزیز کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔
تبصرہ