لاڑکانہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ ڈویژن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض اور راجہ ندیم تھے۔ علاوہ ازیں پیر سید ذوالفقارعلی شاہ، ڈویژنل ناظم تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ سید مظہر علی شاہ، صدر پاکستان عوامی تحریک لاڑکانہ سید حفیظ اللہ شاہ، ڈویژنل ناظم تحریک منہاج القرآن سکھرسیف اللہ قادری، ڈاکٹر سید محمد دانش قادری اور حافظ محمد یونس بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر انقلاب مارچ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top