حکومت نے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے دی، عوامی تحریک

اتوار بازار ’’خوار بازار‘‘ بن چکے، پھل سبزیاں 50روپے کلو تک مہنگے ہو گئے‎
وزیر اعلیٰ کو اندازہ نہیں غریب کس طرح سانس لیتا ہے، بشارت جسپال، میاں ساجد پرویز و دیگر

لاہور (05 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے رہنماؤں بشارت جسپال، میاں ساجد پرویز اور فیاض وڑائچ نے مہنگائی کی تاذہ لہر اور پھلوں، سبزیوں کی قیمتوں میں 50روپے کلو تک اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کے سارے منصوبے اور پالیسیاں بے کار ثابت ہوئیں، فرضی جرمانوں اور مقدمات سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم اور حکومت بڑھا رہی ہے جو عوام دشمنی ہے۔ اتوار بازار، خوار بازار بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اب نام کے خادم بھی نہیں رہے، بشارت جسپال نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں پر مشتمل 20ٹیموں نے صوبہ بھر کے اتوار بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں معلوم کیں یہ جان کر دلی دکھ ہوا کہ ایک ہفتہ میں کینو 50روپے درجن، سٹرابری 48روپے کلو، سیب 40روپے کلو بڑھ گئے ہیں۔ آئل گھی کی قیمتوں میں کمی کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جتنے اشتہار چھپوائے اتنا ریلیف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ مرغی کے گوشت میں 20روپے کلو تک بلاجواز اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ مرغی اور انڈے کی قیمتیں کہاں سے کنٹرول ہوتی ہیں؟ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی روکے اور ناجائز منافع خوروں کی پشت پناہی چھوڑ دے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top