مانچسٹر یونیورسٹی کے طلبہ کا منہاج القرآن سنٹر مانچسٹر کا دورہ

مورخہ: 29 مارچ 2015ء

مانچسٹر یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات اور بین المذاہب سٹڈی کے برطانیہ، پاکستان، ازبکستان، ترکی، سپین اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے طلبہ پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر مانچسٹر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تحقیقی پروجیکٹ بعنوان ’کثیرالمذاہب برطانوی معاشرے میں مذہبی اداروں کا کردار‘ کی تکمیل تھا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر مانچسٹر کے منتظم علامہ محمد ہارون عباسی الازہری اور محمد ذوالفقار نے وفد کا استقبال کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، آپ کی منہاج القرآن انٹرنیشنل اور دیگر شعبہ جات کے قیام کے لیے آپ کی کاوشوں کا مختصر اور جامع تعارف پیش کیا۔ علامہ ہارون عباسی نے وفد کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے علمی و ادبی خطابات امن برائے انسانیت، بین المذاہب رواداری، انسانی اخوت کے فروغ اور انتہاپسندی و دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ خودکش حملوں اور دہشت گردی کے خلاف آپ کا جاری کردہ فتویٰ دنیا کی کئی جامعات میں نصاب کا حصہ اور اسلام کا تعارف بن چکا ہے۔

منہاج القرآن سنٹر مانچسٹر کی طرف سے وفد میں شریک تمام طلبہ کو شیخ الاسلام کے فتویٰ کی کتاب بطور تحفہ دی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top