چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور نامی نیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے صوبائی اور مرکزی سطح پر الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ چکوال سمیت پنجاب بھر میں صوبائی سطح کیلئے اور پاکستان بھر میں مرکزی سطح کیلئے پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چکوال میں حاجی عبدالغفور شیخ، محمد سلیم اور توقیر اعوان ایڈووکیٹ کو الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ چکوال سے صوبائی ناظم علماء کونسل تحریک منہاج القرآن کیلئے حافظ محمد خان اور صوبائی ناظمہ پاکستان عوامی تحریک کیلئے رافعہ عروج ملک کا نام تجویز کیا گیا۔

امیر پنجاب احمد نواز انجم نے اس سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آمدہ کنٹونمنٹ انتخابات اور ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس سلسلے میں کارکنان اپنی تیاریاں مکمل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری 7 اپریل کو ملک گیر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top