پاکستان عوامی تحریک نے قربانیوں اور انقلابی جدوجہد کی ایک عظیم تاریخ رقم کردی ہے: ندیم احمد خان
واہ کینٹ ( ) حاجی ندیم احمد خان امید وار برائے کونسلر حلقہ نمبر 9 و سرپرست اعلٰی شاہ ولی ویلفیئر سوسائٹی اور لوسر شرفو کی مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت نجابت علی نیازی نے تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفیق بنتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو پاکستانی عوام پر حکمرانوں اور موجودہ سیاسی نظام کی وجہ سے آنے والی پریشانیوں اور مشکلات کا نجات دہندہ اور مدھاوا کرنے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا آج تک پاکستان میں کسی سیاسی لیڈر نے آئین کا شعور نہیں دیا، صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہیں یہ شرف حاصل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک نے قربانیوں اور انقلابی جدوجہد کی ایک عظیم تاریخ رقم کردی ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انقلاب ضرور آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اسلامی فلاحی مملکت بنے گی اور ریاست مدینہ کی حقیقی جھلک ہوگی۔
گذشتہ روز حاجی ندیم احمد خان امید وار برائے کونسلر حلقہ نمبر 9 اور سیاسی اور سماجی شخصیت نجابت علی نیازی نے PAT PP-8 کے مرکزی آفس میںایک میں خصوصی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری سیف الرحمٰن عطاری نے پاکستان عوامی تحریک کی حلقہ نمبر 9 میں حاجی ندیم احمد خان نتخابی نشان فریج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے حاجی ندیم احمد خان امید وار برائے کونسلر حلقہ نمبر 9 کی شاہ ولی کالونی میں واٹر سپلائی، واٹر فلٹریشن پلانٹ، پانی کی ٹینکی، ٹیوب ویل کی تنصیب اورتفریحی پارک کے قیام جیسی خدمات کو سرہایا۔
حلقہ نمبر 6 میں لوسر شرفو کی مشہور سیاسی اور سماجی شخصیت نجابت علی نیازی نے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے کونسلر حاجی محمد زمان انتخابی نشان بالٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ سپوٹران شاہ رخ شاہ،قاری امین، عامر علی، شفیق گجر، غلام فرید، امجد اعوان، خاور بٹ، نعیم اسلم، اجمل قادری، اعظم جمیل اور دیگر نے مکمل تاید کی۔
تبصرہ