شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کا رنگ ابھی مدہم نہیں ہوا ہے: مرزا خالد محمود

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کے آرگنائزر مرزا خالد محمود نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی جھوٹ اور منافقت پرمبنی سیاست عوام کے گرد گھوم رہی ہے یہ عوام کو صرف دھوکوں کے علاوہ کچھ نہیں دیں گے، یہ حکمران ملک میں بادشاہت قائم کرنے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ، ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر جی اے شیخ، ساہیوال یوتھ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر عبدالکریم کمیانہ، ایاز الکریم راؤ، مرزا محمدابراہیم، ایم ایس ایم کے ضلعی صدر نبید الحق فاروقی، علی حسنین سنگوکا، حسن رضا قادری، شاہد اکبر، حافظ راشد محمود، اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ کہا کہ شریف برادران ملک میں افراتفری پھلانا چاہتے ہیں۔ شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون کا رنگ ابھی مدہم نہیں ہوا ہے، انکے خون سے رنگا ہوا پھانسی کا پھندا ان شاءاللہ ان کے گلے میں ہو گا اور یہ ملک سے بھاگ کر اپنی جان بچائیں گے لیکن بے گناہوں کا خون ان کو بھاگنے نہیں دے گا۔ ہم نومنتخب صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور کو دوبارہ منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کر تے ہیں اور امید کرتے ہیں ا نکی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان عوامی تحریک مزید ترقی کریگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top