عوامی تحریک کی سیاست، غریبوں کے حقوق کے لئے ہے: غلام ربانی

17سال سے غصب کئے ہوئے حقوق عوام کو دلوائیں گے۔

راولپنڈی (12 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار برائے وارڈ نمبر سات چکلالہ کینٹ غلام ربانی نے کہا ہے کہ کینٹ کے علاقوں میں17 سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث ہر وارڈ خصوصاً وارڈ نمبر 07 مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ عوامی تحریک کے امیدوار کامیاب ہوکر عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہارلے سٹریٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک افضل، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، حاجی اقبال، مطلوب قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرانے چہروں اور روایتی سیاست دانوں کے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک بار غلام ربانی جیسے اہل، باصلاحیت اور عوامی مسائل کا ادراک رکھنے والے عوامی تحریک کے امیدوارں کو ضرور آزمائیں۔ عوامی تحریک کے امیدوار غریبوں، مظلوموں، پسے ہوئے طبقات اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی آواز بن کر میدان میں نکلے ہیں۔ کامیابی کے بعد خدمت ہی ہمارا نصب العین ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top