اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل فلورنس کی تنظیم سازی

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر افضال سیال کی صدارت میں فلورنس شہر میں مقامی تنظیم کا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حافظ اقدس نے تلاوت اور احمد علی نعت رسول مقبول صلى اللہ عليہ وسلم پڑھنے کی سعادت نے حاصل کی۔ اجلاس کا مقصد فلورنس شہر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم سازی تھا۔ شرکاء کی باہمی مشاورت سے محمد حمید چشتی کو صدر، ذوالکیف الحسن کو نائب صدر، محمد نعیم کو ناظم، زاہد حسین چیمہ کو نائب ناظم، ولید عنصر کو ناظم مالیات، محمد احتشام رضا کو ناظم نشرواشاعت، قاری فضل حسین کو ناظم دعوت و تربیت کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ فلورنس شہر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم سازی کے لیے ساؤتھ اٹلی کے نائب صدر محمد نعیم نے کردار مثالی ادا کیا، اور ان کی شبانہ روز محنت نے مقامی رفقاء و وابستگان کو اس اہم مرحلہ اور ذمہ داریوں کے لیے تیار کیا۔ گزشتہ ماہ افضال سیال، مختار احمد قادری اور مرزا امتیاز نے بھی فلورنس کے دورے کئے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کو مقامی لوگوں میں متعارف کرایا۔

اجلاس کے اختتام پر نو منتخب صدر محمد حمید چشتی نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور فلورنس میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ: حسن زمان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top