تحریک منہاج القرآن کی بنیاد اللہ اور اسکے رسول (ص) سے محبت پر قائم ہے۔ رانا محمد ادریس

عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈے کے ساتھ اتفاق کر کے حقیقی جمہوریت کیلئے کردار اد کریں
ڈاکٹر طاہرالقادری امت کا اثاثہ، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے انکی کاوشیں تاریخی نوعیت کی ہیں
ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انسانیت کو علمی و فکری رہنمائی دی
24ویں منہاجیئنز ڈے کی تقریب سے علامہ رانا محمد ادریس کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے مگر 67 سال سے یہاں اسلاف کے نظریات اور اسلامی اقدار دونوں کا وجود وقت کے ساتھ تنزلی کا شکار رہا اور اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ریاست پاکستان کو سنگین خطرات نے گھیر رکھا ہے۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دین مبین کی جو خدمت کر رہی ہے اس کی بنیاد اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت پر قائم ہے، اور اتنا بڑاکام محبت کے بغیر ممکن نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت پورے عالم اسلام خصوصاً بر صغیر کیلئے بڑی نعمت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری امت کا اثاثہ ہیں اور انکی بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشیں تاریخی نوعیت کی ہیں۔ سیاستدان اور علماء طاہرالقادری کو اپنا آئیڈیل بنا لیں تو معاشرہ علم و امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ وہ 24ویں منہاجینز ڈے کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ ظہیر نقشبندی، علامہ فیاض بشیر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ اعجاز ملک، علامہ لطیف مدنی، ، شہزاد رسول قادری، عباس نقشبندی، عین الحق بغدادی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد ملک کو حقیقی جمہوریت سے ہمکنار کرنے سے عبارت ہے اور عوام کے چہرے پر خوشحالی اور سکون کی رونق اس وقت تک واپس نہیں آ سکتی جب تک موجودہ نظام سے غیر جمہوری اجزاء کا خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔ ریاست کے استحکام کے ساتھ ہی 19کروڑ عوام کی خوشیاں وابستہ ہیں۔ عوام کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈے کے ساتھ اتفاق کر کے حقیقی جمہوریت کیلئے وہی کردار ادا کرنا ہو گا جو تحریک پاکستان کے وقت کیا تھا۔ مسلمانان ہند نے انگریز کی غلامی سے نجات حاصل کی تھی، آج موجودہ ظالمانہ نظام کی غلامی سے نجات کا مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو امن کی ضرورت ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انسانیت کو علمی و فکری رہنمائی دی ہے، انہوں نے دنیا میں علم کے کلچر کو فروغ دینے میں بہت زیادہ محنت کی ہے۔ غربت اور جہالت کے خلاف منہاج القرآن کا فلاحی و تعلیمی جہاد قابل ستائش ہے۔ شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ قرآن و احادیث مبارکہ سے ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انسانیت کے قاتل ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکری رہنمائی نے نوجوانوں کو ٹریپ ہونے سے بچا لیا ہے اور امن کے سفیر بن رہے ہیں۔

Lahore: Celebrations of 24th Minhajians Day www.minhajians.org

Posted by Minhajians [the alumni of Minhaj University] on Saturday, April 18, 2015

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top