انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کے وفد کی بین المذاہب دعائیہ تقریب میں شرکت

نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ کے زیراہتمام لاہور میں بین المذاہب دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کونسل کے ڈائریکٹر فادر فرانسس ندیم کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ شرکت کی جن میں شہزاد رسول قادری اور حاجی محمد اسحاق شامل تھے۔ تقریب میں دیگر مذاہب کے نمائندوں کے علاوہ ڈاکٹر جیمز چنن ڈائریکٹر پیس سنٹر نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے موجودہ حالات کے تناظر میں بین المذاہب رواداری کے فروغ پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی اور علاقائی کی سطح پر باہمی روابط کو تشکیل دینے اور مسلم مسیح اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کیتھولک کیتھیڈرل چرچ لاہور میں میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انعقاد کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے آئندہ سال کو مسیح مسلم دوستی کا سال قرار دینے پر روز دیا، کیونکہ آئندہ سال کرسمس ڈے اور میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی تاریخ کو منائے جائے گے۔

آخر میں ملک و ملت کی سربلندی اور قیام امن کے لیے امن کی شمعیں روشن کی گئیں اور اجتماعی طور پر دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top