ڈاکٹر طاہرالقادری کا پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لاہور (26 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پشاور میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے اور زخمیوں کیلئے خون کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے سبی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی رفتار سست ہے، حکومت مصلحت کے دستانے اتار کردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top