ڈاکٹر طاہرالقادری کا طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر عوامی تحریک کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر کو خط

لاہور (27 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سربراہ عوامی تحریک نے پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 45 شہریوں کی اموات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، سربراہ عوامی تحریک نے خیبرپختونخوا کے عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کو ہر بات پر فوقیت دیں، اس وقت متاثرین سخت مشکل میں ہیں، ان کی مدد اور اشک شوئی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے پشاور میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور گورنر مہتاب عباسی کو اظہار افسوس کا خط لکھا گیاہے خط مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لکھا ہے، جس میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اس موقع پر وفاقی حکومت کے ترجمانوں کو تنقید اور سیاست کی بجائے خیبر پختونخواہ کے عوام کی عملی مدد کرنی چاہیے، انہوں نے وفاقی حکومت کے ترجمانوں کی طرف سے تنقید کو بے موقع اور افسوس ناک قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top