تحریک منہاج القرآن کے تحت گجرات میں شادیوں کی اجتماعی تقریب

مجبور اور بے سہارا افراد کے دکھ بانٹنا اصل عبادت اور خدمت ہے، ڈاکٹررحیق احمد عباسی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر طاہر القادری کے ویثرن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر رہی ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گجرات میں منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجبور اور بے سہارا افراد کے دکھ بانٹنا اصل عبادت اور خدمت ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کے انسانی خدمت کے ویژن اور عزم کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات تنظیم کی طر ف سے 11 بچیوں کی شادیاں کی گئیں اور ہر غریب بچی کو فی کس دو لاکھ روپے کا جہیز کا سامان دیا گیا اور شادی کے تمام اخراجات اٹھائے گئے۔ تقریب کے میزبان حاجی ارشد، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد علی شاہ، ارشد انصاری، چوہدری خالق، اقبال اعظم نے تقریب سے خطاب کیا۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں گجرات کی ممتاز سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت اور غریب بچیوں کی شادیاں کروانے کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تمام دلہوں اور دلہنوں کو رشتہ ازواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تمام منتظمین کو اعلیٰ انتظامات پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور تمام کارکنان دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیشہ مصروف کار رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top