اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو کے زیراہتمام پیس اینڈ انٹگریشن کانفرنس اور محفل نعت کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو کے زیراہتمام 26 اپریل 2015ء کو پیس اینڈ انٹگریشن کانفرنس اور عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ بریکسن شہر میں منعقدہ منہاج پیس اینڈ انٹگریشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف فورمز کے تنظیمی عہدیداران، لوکل باڈیز کے نمائندوں، امیدواران اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ اٹلی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس کے انعقاد میں پی آئی سی اٹلی کے جنرل سیکرٹری نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پروگرام کا مقصد امن عالم اور احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دینا، اور اس سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کاوشوں کو اجاگر کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے اٹالین زبان میں ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی جس میں شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز آمنہ نسیم کی تلاوت اور کنزہ رئیس اور ماریہ کی نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ مہمان نعت خوانوں میں افضال سیال، محمد اویس چیمہ، ذیشان اور حامد شامل ہیں۔ منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے صدر محمد افضال سیال، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی مختار قادری اور منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن کونسل کے صدر سید اقبال شاہ خاص طور پر اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top