ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس

مورخہ 26 اپریل بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے کی۔ مجلس شوری کے اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور دیگر جملہ فورمز منہاج ویلفیئر، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کےعہدداران اور دیگر مجلس شوری کے ممبران نے شرکت کی۔

شوری کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی، درود شریف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور مجلس شوری کا اجلاس بلانے کا مقصد بیان کیا اور تمام فورمز سےکارکردگی بیان کرنے کو کہا۔ سب سے پہلے علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے منہاج سکول اوسلو کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے میں بتایا سکول ہذا میں اس وقت 102 کے قریب طلبہ و طالبات کی تعداد ہے جو ناروے میں کسی بھی اسلامک سکول میں سب سے زیادہ ہے منہاج سکول اوسلو کا سسٹم دو ٹرمز پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹرم میں دو کوہئز ٹیسٹ ہوتے ہیں اور باقاعدہ تمام بچوں کی فائیلیں بنتی ہیں۔

منہاج ویمن لیگ کی طرف سے عائشہ خان صدر منہاج ویمن لیگ ناروے نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ویمن لیگ ناروے نے ربیع الاوال اور ربیع الثانی میں اوسلو کے چالیس مختلف مقامات پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام منعقد کروائے اور اوسلو کے علاوہ ناروے کے دیگر مختلف بڑےشہروں Drammen, Moss, Sekedmo, Fredisktad میں دروس عرفان القرآن کر وا رہی ہے جن میں فاضلہ منہاج یونیورسٹی محترمہ طاہرہ فردوس دروس عرفان القرآن دیتی ہیں۔ اس طرح شیخ الاسلام کا پیغام گھر گھر تک پہنچا یا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ منہاج ویمن لیگ نے پچھلے سال کی طرح اس دفعہ بھی خواتین کی الگ سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا۔ منہاج ویمن لیگ ناروےنے خواتین عہدداران وذمہ داران کے لیے مختلف تنظیمی و تربیتی وورکشاپس کا انعقاد کیا۔

منہاج ویمن لیگ ناروے حلقہ درود کی صدر ڈاکٹر نازیہ بتول نے حلقہ درود برائے خواتین کے بارے میں خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے حلقات درود کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ منہاج یوتھ لیگ ناروے کی طرف سے اویس اعجاز صدر منہاج یوتھ لیگ ناروے نے منہاج یوتھ لیگ ناروے کی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے میں بتایاکہ منہاج یوتھ لیگ نوجوان کی تعلیم و تربیت اور انہیں اسلام کا امن پسند تصور اجاگر کرنے میں سرگرداں ہے جس کے لیے ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی نوجوان نسل کے لیے سب سے بڑا مولد کانفرنس کا انعقاد کیا اس کے علاوہ ماہانہ محافل ذکرونعت اور نعت کورس کا اہتمام کررہی ہے اور منہاج سسٹرز بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کررہی ہے۔

منہاج ویلفیئر ناروے کی طرف سے محترم ارشد نثار اور منہاج مصالحتی کونسل کے بارے میں محمد اصغر نے بریفنگ دی۔ بعد ازاں شکیل احمد جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی پچھلے تین ماہ کی کارکردگی بیان کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تحت ہونے والے تمام پرگرامز اور سرگرمیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔

آخر پر سوال و جواب کی نشست ہوئی اور شرکاء کی طرف سے سوالات کیے گئے جن کے جواب پرویز نثار صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور اعجاز احمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے نے دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top