فاروق انور علوی کے والد کے انتقال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا انتہائی رنج و غم کا اظہار

مورخہ: 06 مئی 2015ء

نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی نے پڑھائی

لاہور (06 مئی 2015) تحریک منہاج القرآن لاہور کینٹ ٹاؤن کے صدر فاروق انور علوی اور رہنما پاکستان عوامی تحریک منصور بلال کے والد قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔ دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی سیکرٹری جنرل‎ PATخرم نواز گنڈا پور، حافظ غلام فرید، علامہ لطیف مدنی اور تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top