ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل خواجہ ڈونگ (کوریا) میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل خواجہ ڈونگ (کوریا) کے زیراہتمام مورخہ 6 اپریل 2015ء کو آمنہ مسجد میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اشفاق احمد قادری، حسن بھائی اور قربان علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ پروگرام میں خصوصی خطاب منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو ایمان کی اساس قرار دیا اور اپنی جان، مال، رشتہ داروں سے زیادہ محبوب کائنات سے محبت کو ترجیح دینے کی ترغیب دی۔ محفل کے دوران ایک غیر مسلم کورین نے محمد جمیل چودھری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

پروگرام کے اختتام پر درود وسلام پیش کیا گیا اور جملہ شرکاء کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top