پاکستان عوامی تحریک لاہور کے تمام ٹاؤنز میں ’’ورکرز کنونشن‘‘ منعقد کرے گی

مورخہ: 13 مئی 2015ء

کنونشن 15 سے 30 مئی کے درمیان منعقد ہو نگے
بلدیاتی انتخابات، 17 جون احتجاجی مظاہرہ اور اعتکاف 2015ء کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی
ورکرز کنونشنز سیاسی قوت کا مظاہرہ اور ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے، حافظ غلام فرید

لاہور (13 مئی 2015ء) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور کے مختلف ٹاؤنز میں ورکرز کنونشن 15 سے 30 مئی منعقد ہونگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک کے ذریعے ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ تحریک منہا ج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید کے مطابق ورکرز کنونشن لاہور کے تمام ٹاؤنز میں منعقد کئے جائیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور اور متعلقہ ٹاؤنز کے تمام عہدیداران شرکت کریں گے۔

حافظ غلام فرید نے بتایا کہ PAT‏ اور TMQ‏ کے تمام فورمز کے عہدیدران مشاورت کے بعد ورکرز کنونشن میں اہم اعلانات کئے جائیں گے، ورکرز کنونشن میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ثناءاللہ انجینئر، رمضان ایونی، حاجی اسحق و دیگر بھی موجود تھے۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ ان ورکرز کنونشنز میں بلدیداتی انتخابات، 17 جون کے احتجاجی مظاہرے اور اعتکاف 2015ء کے حوالے سے بھی خصوصی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن اور دھرنے میں جانی و مالی قربانیاں دینے والے عظیم کارکنان کو ورکرز کنونشنز میں میڈل اور تعریفی اسناد دے کر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ہر ٹاؤن میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اس کے لیے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ورکرز کنونشنز کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ اس موقع پر PAT‏ اور TMQ‏ کی ممبر سازی مہم بھی شروع کی جائیگی۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ یہ ورکرز کنونشنز تحریک کی سیاسی قوت کا مظاہرہ بھی ہونگے اور ملکی سیاست میں اہم سنگ میل بھی ثابت ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top