کھاریاں: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارمز کی تقسیم

مورخہ: 16 مئی 2015ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام سریعہ (گجرات) کے مختلف سکولز میں غریب، یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارمز تقسیم کی گئیں۔ 16 مئی کو ہونے والی یونیفارمز تقسیم کی اس تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران سمیت مختلف سماجی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے تقریب کا کہنا تھا کہ تعلیم وتربیت کے بغیر معاشرہ کی اصلاح ممکن نہیں، تعلیمی میدان میں بہتری اور مستحق طلبہ و طالبات کی فلاح کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جو خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس کی افادیت مسلمہ ہے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منتظم محمود عزیز راجہ نے ایک سو پچاس سے زائد طلبہ و طالبات میں یونیفارمز تقسیم کیے۔ سکول کونسل، غریب و نادار طلبہ اور ان کے والدین نے منہاج ویلفیرفاؤنڈیشن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن مستحق و نادار طلبہ و طالبات کی امداد اسی جوش و جذبے سے جاری رکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top