جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

مورخہ: 06 جون 2015ء

تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور ان کے تحصیل جہلم کے جملہ فورمز کا ورکرز کنونشن 6 جون 2015ء کو منعقد کیا گیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ احمد نواز انجم نے کی۔ کنونشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت، پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم کے صدر پروفیسر سلیم احمد چوہدری، تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے امیر قاضی نصیر احمد نقشبندی، تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے ناظم پروفیسر شاہد بشیر طاہر، تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے صدر نوید احمد، پاکستان عوامی تحریک تحصیل جہلم کے صدر چوہدری زبیر الحق بھی شامل تھے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ احمد نواز انجم کو پیش کی جسے انہوں نے سراہا۔ اس موقع پر جدوجہدِ انقلاب اور انقلاب مارچ میں بہترین کاکردگی پر خواتین کارکنان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اور آئندہ لائحہ عمل سے کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی معاونت کرنے پر تمام فورمز کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top