اٹلی: منہاج القرآن مسجد بریشیاء میں شب برات کا روحانی اجتماع

مورخہ: 02 جون 2015ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیر انتظام منہاج القرآن مسجد بریشیاء میں شب برات کے موقع پر ’شب توبہ‘ کے نام سے روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد معروف نعت خوان حضرات نے آقائےکریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

منہاج القرآن اسلامک سینٹر بریشیاء کے ڈائریکٹر علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان کے دل میں اللہ تعالی کی محبت پیدا ہو جائے تو اس میں صدق اور اخلاص پیدا کریں۔ صدق کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ رسولوں اور انبیاء علیہم السلام کی تعریف کی ہے۔ انبیاء علیہم السلام نے جو اللہ سے صدق کا وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہاں کوئی شخص سچا اسوقت ہوتا ہے، جب وہ امتحان میں پورا اترتا ہے۔ اس لیے صدق اور سچائی صرف قول کا نہیں بلکہ عمل سے ہے۔

روحانی اجتماع میں باجماعت صلاۃ التسبیح ادا کی گئی اور ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی کے ساتھ اجتماع اختتام پزیر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top