سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی کارستانی کے خلاف دستخطی مہم کو فرانس کے بعد یورپ میں بھی لانچ کرینگے: طاہر عباس گورائیہ

مورخہ: 10 جون 2015ء

پیرس (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ڈپٹی سیکرٹری قاری طاہر عباس نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومتی کارستانی کے خلاف فرانس میں دستخطی مہم کی پذیرائی کے بعد پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیرانتظام حکومتی جے آئ ٹی کی جعلی رپورٹ کے خلاف دستخطی مہم پیرس کے مضافات پوتو کمبو، کلیشی صوبہ، گارج، سارسل اور کرئی میں بھی شروع ہوچکی ہے، لوگ جوق در جوق عوامی تحریک کی اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب اس دستختی مہم کو یورپ میں لانچ کیا جارہا ہے۔ طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک سال ہونے کو ہے ماڈل ٹاون میں نہتے لوگوں پر سیدھی گولیاں مارنے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top