ڈاکٹر طاہرالقادری کا خرم نواز گنڈا پور کی بھاوج کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 15 جون 2015ء

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی بھاوج اور معروف قانون دان جسٹس(ر) جاوید نواز گنڈا پور کی اہلیہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی رحلت پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے جسٹس جاوید نواز گنڈا پور اور خرم نواز گنڈا پور کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کا انتقال غم زدہ خاندان کیلئے عظیم صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اورتوفیق فرمائے۔ دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین القادری، مسکین فیض الرحمان درانی، ڈاکٹر رحیق عباسی، شیخ زاہد فیاض، بشارت جسپال، فرح ناز، فیاض وڑائچ، محمد نور اللہ، عین الحق، عبد الحفیظ چودھری اور پاکستان عوامی تحریک و منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیلی کارکنان نے خرم نواز گنڈا پور سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اعلیٰ سطحی وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔‎

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top