مقتدر طبقات کی لوٹ مار نے کروڑوں افراد کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ احمد نواز انجم

مورخہ: 17 جون 2015ء

راولپنڈی (17جون 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ بدعنوان مقتدر طبقات کی لوٹ مار نے کروڑوں افراد کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ کروڑ وں افراد کا رزق چندسو گھرانوں کی تجوریوں میں بند ہے۔ ظلم کی انتہاء ہے کہ جب لٹیروں کو پکڑنے کا سلسلہ شروع ہونے لگاہے تو سابق صدر آصف زرداری ملک بند کرنے کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ عوام کو بیدار ہو کر ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا ورنہ استحصال کا سلسلہ کبھی ختم نہ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 14کے زیر اہتمام نادار گھرانوں میں خوراک کی تقسیم کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پی پی 14 کے صدر امجد عباسی بھی موجود تھے۔ احمد نواز انجم نے کہا کہ حکمران بھاری قرضے لے کر غیر پیداواری منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں جس سے ملک بھکاری بنتا جارہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اقتدار نہ ہوتے ہوئے بھی سماجی بہبود کی سینکڑوں منصوبے چلا رہی ہے۔ چند دن بعد ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ کر ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہدکو پھر سے شروع کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top