نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیراہتمام دوسرا ماہانہ کڈز فیسٹول کا انعقاد

مورخہ: 18 جون 2015ء

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 جون 2015 کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی لاہور میں بچوں کی تربیت کے لیے دوسرا ماہانہ کڈز فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ کڈز فیسٹول میں حسب سابق آغوش اور لاہور سے 150 سے زائد بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔

کڈز فیسٹول میں بچوں سے متعلقہ دلچسپی کے امور تلاوت، نعت، کوئز اور فن خطابت سرانجام دیے گئے جن میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس کے علاوہ بچوں کی تربیت کے لیے اسلامک کارٹونز اور اسلامک وڈیوز بھی دیکھائی گئیں جن میں بچوں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، نیز بچوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے ملک کے نامور نعت خوان شکیل احمد طاہر نے بچوں کو خوبصورت انداز میں نعت بھی سکھائی، بعد ازاں مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے آئیں دین سیکھیں اور سیرت کے حوالے سے خصوصی Segments رکھے گئے۔

کڈز فیسٹول میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی ناظم مرکزی نظامت تربیت، پروفیسر اشرف چوہدری ڈائریکٹر ایڈمن منہاج ٹریننگ اکیڈمی، طیب اسلم کوآرڈینیٹر آغوش اور محترمہ ڈاکٹر نوشابہ سرپرست منہاج ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی اور نظامت تربیت کی اس کاوش کو خوب داد تحسین پیش کی۔ اس کے علاوہ محترمہ تسلیم علوی، محترمہ سائرہ اشرف اور محترمہ صدف صاحبہ نے پروگرام کے انعقاد کے لیے خصوصی تعاون کیا، فیسٹیول میں بچوں کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کی اور اس طرح کے پروگرامز کے مزید انعقاد پر زور دیا۔

پروگرام کے انعقاد میں مرکزی نظامت تربیت کے سٹاف غلام شبیر جامی، طیب حسین شیرازی، محمد منہاج الدین قادری، قاری حسنین فرید، سرفراز احمد اور محمود احمد قادری نے بھی بھر پور تعاون کیا، پرگرام کے اختتام پر تمام بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

Kids Festival by Markazi Nizamat e Tarbiyat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top