شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے دیت نہیں قصاص لیں گے: میاں کاشف محمود

مورخہ: 17 جون 2015ء

فیصل آباد(17 جون 2015ء) شہدائے ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پران کے ساتھ اظہار عقیدت اور اظہار یکجہتی کیلئے تعزیتی اجلاس تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی صدارت میں منعقدہوا، اجلاس میں ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے اور نہ بھولیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف تک جدوجہد جاری رہے گی اور قاتلوں سے دیت نہیں قصاص لیں گے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے جانوں کی قربانی دیکر انقلاب کی بنیاد رکھی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالی دہشت گردی اور بے انصافی پر ہمارے کارکنان اور عوامی حلقے سراپا احتجاج ہیں، حکمرانوں کی یہ بھول ہے کہ وہ شہداء کے خون پر طاقت کے بل بوتے پرمٹی ڈال لیں گے، اجلاس میں حاجی امین القادری، رانا طاہر سلیم، میاں عبدالقادر، رانا غضنفر علی، غلام محمد قادری، حافظ رب نواز، پروفیسر غلام مرتضیٰ، میاں امجد قادری، عبدالرشید اعوان، مہر محمد ارشد، احسان الحق اور خالد رفیق سندھو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اس طرح کی لاقانونیت اور بربریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بے انصافی اور ظلم انتہائی رویوں کو جنم دیتا ہے، ایک سال سے پر امن رہتے ہوئے ہم انصاف مانگ رہے ہیں اور ایک سال سے حکمران انصاف کا خون کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے پر امن کارکنان حکمرانوں سے پوچھ رہے ہیں کہ آخر انکا قصور کیا تھااور حکمرانوں کے دامن پرشہدا کے خون کے دھبے نہیں ہیں تو پھر وہ غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ آخرمیں شہدائے کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top