اپوزیشن جماعتوں کا لو ڈشیڈنگ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مشترکہ احتجاج
عوام ظالموں کے خلاف سڑکوں پر آ گئے، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی
احتجاجی مظاہرہ سے ڈاکٹر رحیق عباسی، اعتزاز احسن، میاں محمود الرشید، خرم نواز گنڈا پور، میاں منظور وٹو، چودھری ظہیر الدین، لیاقت بلوچ و دیگر کا خطاب
لاہور (26 جون 2015) اپوزیشن جماعتوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مشترکہ احتجاج کیا اور قاتل لوڈشیڈنگ، قاتل حکومت نا منظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ق لیگ، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے ہونے والی 1300 اموات کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ حکمرانوں کے ملک دشمن اقدامات کے خلاف قوم ایک ہو گئی۔ آج 26 جون سے حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ شہباز شریف اپنا نیا نام رکھنے کیلئے ڈبہ رکھ دیں۔
احتجاجی مظاہرہ کی میزبانی کے فرائض پاکستان عوامی تحریک نے انجام دئیے، احتجاجی مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، سابق گورنرچودھری سرور، پی پی پی پنجاب کے صدر منظور وٹو، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، ق لیگ جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین، مخدوم احمد محمود، اعتزاز احسن، ثمینہ گھرکی، سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈا پور، ایم این اے شفقت محمود و دیگر نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی قاتل حکومت کے خلاف عوام متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کے بعد قاتل حکمرانوں نے کراچی میں بھی 1300 سے زائدلاشیں گرا دیں حکمران شرمندہ ہونے کی بجائے پھبتیاں کس رہے ہیں۔ جب پنجاب اور لاہور کے عوام ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکلتے ہیں تو پھر حکمران زیادہ دیر ایوانوں میں نہیں ٹھہر پاتے۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پانی بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا منہ کالا کر کے انہیں گدھے پر بٹھانا چاہیے، شریف برادران بتائیں 6مہینے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والا وعدہ کہاں گیا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ نے کہا کہ میٹرو بس تو چلی مگر بجلی چلی گئی، انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک عوامی ایشو پر تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا۔
سابق گورنرچودھری سرور نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، عوام کو اپنے حقوق کیلئے یک جان ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ کراچی میں ہوا دنیا میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ کراچی میں بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں، وزیر پانی بجلی میں شرم و حیا ہے تو استعفیٰ دے دیں۔
کراچی میں 13 سو سے زائد لوگ لوڈشیڈنگ کے باعث گھٹ گھٹ کر مر گئے اور وفاقی حکمران اس پر شرمسار ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے سینہ تان کر کہتے ہیں کہ اس کے ذمہ دار ہم نہیں۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا کہ خادم اعلیٰ کی ناک کے نیچے ماڈل ٹاؤن میں 14 شہریوں کو شہید کر دیا گیا اور وزیر اعلیٰ کہتا رہا مجھے علم نہیں ایسے لا علم وزیر اعلیٰ کو کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور اور سولر پاور سٹیشن کے اوپر قوم کو گمراہ کیا گیا، کراچی میں ہونے والی اموات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے کیونکہ بجلی کا محکمہ وفاق کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7فی صد اضافہ کر کے ان کے ساتھ مذاق کیا گیا، شریف برادران کی گورننس پوری طرح ایکسپوز ہو گئی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں ناکامی پرشہباز شریف نیا نام رکھنے کیلئے ڈبہ رکھ دیں۔
ق لیگ کے رہنما چودھری ظہر الدین نے کہا کہ آج بجلی کے ستائے اور حکمرانوں کے ظلم کا شکار عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے ہیں، اب یہ حکمران دنوں کے مہمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایشو پر ق لیگ اپوزیشن جماعتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔
احتجاجی جلسہ سے جواد حامد، عائشہ شبیر، مظہر علوی، ساجد بھٹی، حافظ غلام فرید، جہاں آراء وٹو، سردار غضنفر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر سب سے پہلے عوامی تحریک کے کارکنان جلوس کی شکل میں پہنچے، شرکاء نے پاکستان عوامی تحریک کے بینرز اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصاویر والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بھی اپنی اپنی جماعتوں کے پارٹی پرچم اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر مبنی پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
Sec Gen PAT @GandapurPAT addressing the media at Lahore press club. #PATcountrywideProtest pic.twitter.com/SPqhYxqZx2
— PAT (@PATofficialPK) June 26, 2015
PAT protest against load shedding and incompetency of Govt. #PATcountrywideProtest pic.twitter.com/3HjdvsfFW5
— PAT (@PATofficialPK) June 26, 2015
Sec Coordination PAT @SajidBhattiPAT addressing the media. #PATcountrywideProtest pic.twitter.com/8z7uoAXFkq
— PAT (@PATofficialPK) June 26, 2015
Deputy Sec information PAT Ayesha Shabir talking to media at protest rally. #PATcountrywideProtest pic.twitter.com/89SqNW7kgl
— PAT (@PATofficialPK) June 26, 2015
PAT Country wide Protest against Load Shedding and Incompetency of Government, Lahore. #PATcountrywideProtest
Posted by Pakistan Awami Tehreek (PAT) on Friday, June 26, 2015
تبصرہ